the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سماج میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے مختلف ملی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ناندیڑ میں اس سال اس کام کے لیے کئی تنظیمیں کام کررہی ہیں ۔ ایسی ہی ایک تنظیم الامین ایجوکیشن سوسائٹی بھی ہے جو پچھلے 13 سالوں سے شہر میں اجتماعی تقریب نکاح کا انعقاد کررہی ہے ۔ ان کی یہ کوششیں لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں ۔ الامین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اجتماعی نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ شادیوں میں ہونے والے بیجا اسراف کو ختم کرنے اور غریب والدین کی سہولت کے لیے ناندیڑ میں اجتماعی تقریب نکاح کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں اس بار بھی 23 جوڑوں کو شادی کے مقد س بندھن میں باندھا گیا ۔ محفل نکاح کو سجانے



کے لئے سوسائٹی کو مخیر حضرات کے ذریعہ مالی تعان حاصل ہوتا ہے۔ محفل نکاح میں شریک علماء کرام کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے قائدین بھی شامل رہے ۔

ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ و سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے بھی نکاح کی محفل میں شریک ہوکر نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے مٹھائی کا ایک ایک ڈبہ تحفہ کے طورپر پیش کیا ۔ اشوک چوہان نے اس موقع پر اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے مسلم سماج میں اجتماعی شادیوں کے رجحان میں ہو رہے اضافہ کو خوش آئند پیش رفت بتایا ۔ خطبہ نکاح قاضی ولی خطیب نے پڑھایا ۔سوسائٹی کے ذمہ داران نے نہ صرف محفل نکاح سجائی بلکہ اس میں حصہ لینے والے دلہا اور دلہن کو ان کی نئی زندگی کی شروعات کیلئے درکار امور خانہ داری کی تمام بنیادی چیزیں بھی فراہم کیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.